Pakistan will play today semi final against Sri Lanka.

   

Pakistan team


خوش آمدید۔  آج پاکستان ایشیا کپ کے سپر فور  رائونڈ کا اپنا ایک اہم میچ سری لنکا کے خلاف کھیلنے جا رہا ہے۔

اس سے پہے پاکستان نے اپنی ایشیا کپ  سیریز کا آغاز انتہائی شاندار کیا۔ لیکن انڈیا سے ہارنے کے بعد لوگوں نے کہنا شروع کردیا کہ پاکستان کی ٹیم شاید سری لنکا سے بھی ہار جائے اور جب سری لنکا نے انڈیا کو ٹکر دیا تو لوگ خطرہ محسوس کرنے لگے ۔ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ایسا سمجھنا غلط ہے پاکستان اور انڈیا کا میچ ایک الگ مسئلہ ہے جسے میں اور آپ جانتے ہیں۔ لیکن اہم بات یہ ہے کہ نسیم شاہ اور حارث رئوف انفٹ ہونے کی وجہ سے کل کا میچ نہیں کھیل رہے ہیں۔ لیکن پاکستان کے ارادے مضبوط ہیں کوئی گھبراہٹ نہیں ہے۔ پاکستان کو سری لنکا پر نفسیاتی برتری حاصل ہے۔

بہر حال  آج کا میچ ایک دلچسپ میچ ہونے جا رہا ہے۔ امید ہے کہ  آج پاکستان اپنا امیج جو انڈیا سے ہارنے کے بعد خراب ہو گیا ہے  بحال کر لے گا۔ 

 پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان دو میچ کھیل کر دو  پوائنٹس  کے ساتھ تیسرے نمبر پار ہے  اور سری لنکا بھی دو میچ کھیل کر دو پوائنٹس کے ساتھ لیکن پاکستان سے بہتر رن ریٹ کی وجہ سے  دوسرے نمبر پر ہے۔    اس لئے کل کا میچ سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ کل جو جیتے گا وہ فائنل کھیلے گا۔ یاد رہے پاکستان کے لئے میچ جیتنا ضروری ہے۔ ڈرا ہونے کی صورت میں سری لنکا بہتر رن ریٹ کی وجہ سے فائنل میں پہنچ جائے گا۔   

Post a Comment

Previous Post Next Post